علی امین گنڈاپور نے عام معافی کا مطالبہ کر دیا

پشاور (پی این آئی) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے 9 مئی کے حوالے سے عام معافی کا مطالبہ کردیا ہے۔۔۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی کے جلسے سے

خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مذاکرات کےلیے تیار ہیں۔ آئیے عام معافی کا اعلان کرکے آگے بڑھتے ہیں۔۔۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ دھمکیاں نہیں چلیں گی، راج عوام کا ہے، گورنر راج نہیں چلے گا۔۔۔ علی امین نے کہا کہ پی ٹی آئی قصور وار نکلی تو وہ معافی مانگنے کو تیار ہیں، لیکن بے قصور نکلی معافی کون مانگے گا؟ انتخابات میں دھاندلی نہیں، دھاندلا ہوا ہے۔ ملک کے محافظوں کو چاہیے کہ ملک کو نااہلوں سے بچا کر پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس دلوائیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close