9 مئی واقعات، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بڑا مطالبہ کردیا

لاہور(پی این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 9 مئی کے حوالے سے عام معافی کا مطالبہ کردیا۔

ڈی آئی خان میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں، آئیں عام معافی کا اعلان کر کے آگے بڑھتے ہیں، ہم کہتے ہیں 9 مئی یوم سیاہ ہے،جنہوں نے یہ کیا وہ قوم کے مجرم ہیں، پی ٹی آئی قصور وار نکلی تو معافی مانگنےکو تیار ہوں، لیکن بے قصور نکلی تو معافی کون مانگےگا؟ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ دھمکیاں نہیں چلیں گی، راج عوام کا ہے،گورنر راج نہیں چلےگا۔ انتخابات میں دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے، ملک کے محافظوں کو چاہیے کہ ملک کو نااہلوں سے بچا کر پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس دلوائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں