اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آ گئی

لاہور ( پی این آئی )پراپرٹی ٹرانسفر کے حوالے سے اوورسیز پاکستانیوں کیلیے اچھی خبر آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایم بی آر نبیل جاوید اور چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی شاہد حسین جنجوعہ کی زیر صدارت پلرا بورڈ کا 24 واں اجلاس ہوا۔ ممبر ٹیکسز و تمام کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل پلرا کیپٹن ریٹائرڈ اکرام الحق نے 3 نکاتی ایجنڈا پیش کیا۔ پہلے ایجنڈے میں 23 ویں پلرا بورڈ اجلاس کے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ بورڈ کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو پراپرٹی ٹرانسفر سہولیات کی فراہمی کا ایجنڈا بھی اجلاس میں پیش کیا گیا۔ بورڈ نے متفقہ طور پر اوورسیز پاکستانیوں کو پراپرٹی ٹرانسفر کی اصولی مںظوری دے دی۔ تیسرے ایجنڈے میں کمرشل بینکوں کے ساتھ پلرا سروسز کو مزید 3 سال کیلئے توسیع پر غور کیا گیا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے اضلاع کے kPIs کا بھی جائزہ لیا۔ نبیل جاوید نے ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ گمشدہ رجسٹریوں اور انتقالات کی ریکوری پر خصوصی توجہ دیں۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے کمشنرز کو اضلاع کی ریونیو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایات بھی کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close