شیر افضل مروت کو کور کمیٹی سے نکالتے ہی مزید 2سینئر رہنمائوں نے کورکمیٹی چھوڑ دی

لاہور (پی این آئی) شیر افضل مروت کے بعد اعظم سواتی اور سالار کاکڑ نے پی ٹی آئی سیاسی اور کور کمیٹی چھوڑ دی ۔

اعظم سواتی اور سالار کاکڑ پی ٹی آئی کی موجودہ کور کمیٹی و سیاسی کمیٹی کا حصہ نہیں بننا چاہتے ہیں ،اعظم سواتی کے سیاسی و کور کمیٹی کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں،سالار کاکڑ نے کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کا وٹس ایپ گروپ لیفٹ کر دیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی و کور کمیٹی سے نکالنے کے بعد اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close