اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کیخلاف مہم، توہین عدالت کی کارروائی کیلئے کیس سماعت کیلئے مقررکر دیا گیا، لارجر بینچز14 مئی کو توہین عدالت کارروائی کیلئے کیسز کی سماعت کریں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی کے معاملے پر چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ کا حصہ ہیں جب کہ جسٹس بابر ستار کے خط پر جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بینچ کا حصہ ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینئرجج جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس بابرستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر ججوں کی جانب سے لکھے گئے خطوط کے بعد توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دو الگ الگ لارجر بینچز تشکیل دئیے گئے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو لارجر بینچ تشکیل دئیے گئے تھے جو جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابرستار کے معاملے پر الگ الگ سماعت کریں گے۔ سوشل میڈیا پر جسٹس بابرستار پر دوہری شہریت سمیت دیگر الزامات کے تحت منفی مہم چلائی جا رہی تھی۔
جس پر جسٹس بابرستار نے الزامات چیف جسٹس کو توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط لکھا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج محسن اختر کیانی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کو خط لکھا تھاجس میں اپنے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست کی گئی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو جج صاحبان کے خطوط پر دو بینچ تشکیل دئیے گئے جو دونوں ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے پر توہین عدالت کے نوٹس جاری کرے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں