گندم کی فی من قیمت میں اضافہ کر دیا گیا، بڑا فیصلہ

کراچی(پی این آئی)سندھ حکومت نے 9 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور نئی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کی ہے۔

نواب شاہ کے مقامی ہال میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور کارکنوں کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ صوبائی بجٹ کی تیاری کا وقت ہے، چاہتا ہوں کہ تمام کارکنان صوبائی سطح کی اسکیم پر تجاویر دیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 14 ٹن میں سے 11 لاکھ ٹن سے زائد گندم خریدی اور 4 لاکھ ٹن گندم ہمارے گوداموں میں پڑی تھی ۔ ہم نے اپنی ضرورت کے مطابق 9 لاکھ ٹن گندم خریداری کا فیصلہ کیا اور نئی قیمت 4 ہزار روپے من مقرر کی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بدقسمتی سے نگران دور میں بڑی مقدار میں گندم درآمد کی گئی جو کہ نہیں کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے 4 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کی ہے اور بد عنوانی پر 4 ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو معطل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close