عمر ڈار کی والدہ کی گرفتاری کے بعد رہائی ، پولیس کا موقف بھی آگیا

سیالکوٹ (پی این آئی ) پولیس نے سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کی رہنماء ریحانہ ڈار کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے سیالکوٹ سے ریحانہ ڈار نے نو مئی کے موقع پر پارٹی قائد عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا آغاز کیا تو اسی وقت پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا، جس کی تصدیق ان کے بیٹے عمر ڈار کی جانب سے کی گئی، انہوں نے بتایا کہ میری والدہ ریحانہ ڈار کو پولیس نے گرفتار کیا ہے، گھر سے نکلتے ہی والدہ کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے ان کے ہمراہ دیگر خواتین کو بھی حراست میں لیا۔بتایا گیا ہے کہ بعد ازاں پولیس ریحانہ ڈار کو ان کی رہائش گاہ پر چھوڑ دیا اور مؤقف اپنایا کہ ہم نے ریحانہ ڈار کو گرفتار نہیں کیا بلکہ یہ خود آکر پولیس وین میں بیٹھ گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close