سکیورٹی فورسز نے دوالگ الگ آپریشنز میں کئی دہشتگرد جہنم واصل کر دیے

راولپنڈی (پی این آئی)خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے دو الگ الگ آپریشنز میں 6 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔اس کے علاوہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک اور دہشت گرد انعام اللہ ہلاک ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز، معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشتگرد کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close