بیرون ملک جانے کے خواہشمندوں کیلئےاہم خبر آگئی

کراچی(پی این آئی) ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کر دیا۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق 5سال کی مدت کے حامل36صفحات کے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی فیس بڑھا کر ساڑھے 12ہزار روپے کر دی گئی ہے۔5سالہ مدت اور 72صفحات کے حامل پاسپورٹ کی فیس ساڑھے 18ہزار روپے اور 100صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 23ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح 10سالہ مدت کے حامل پاسپورٹ کے لیے 36، 72اور 100صفحات کے پاسپورٹس کی فیس بالترتیب 16ہزار 200روپے، 25ہزار 200روپے اور 32ہزار روپے ہو گئی ہے۔ نئی فیس کا اطلاق 8مئی سے ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close