عمران خان نے سیف اللہ نیازی کو اہم ذمہ داری سونپ دی

اسلام آباد(پی این آئی)بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان نے سیف اللہ نیازی کو بطور چیف آرگنائزر انتخابی نشان کی بحالی کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) سے رجوع کی ہدایت کردی۔

بدھ کو سیف اللہ نیازی نے بانی چئیرمین پی ٹی آئی سے اُن کی بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں ملاقات کی جو ایک گھنٹہ جاری رہی، ملاقات میں پارٹی امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران بانی چئیرمین نے سیف اللہ نیازی کو بطور چیف آرگنائزر انتخابی نشان کی بحالی کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔ بانی چئیرمین نے ہدایت کی کہ تحریک انصاف کے انتخابی نشان کی بحالی کے لیے ہرقانونی راستہ اختیار کیا جائے۔ یاد رہے کہ ایک ماہ کے دوران سیف اللہ نیازی کی بانی چئیرمین سے اڈیالہ جیل میں یہ دوسری ملاقات ہے۔ واضح رہے کہ سیف اللہ نیازی کو تاحال پی ٹی آئی چیف آرگنائزر کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں