ن لیگ میں بڑا استعفیٰ آگیا

پشاور (پی این آئی) مسلم لیگ(ن)کی خیبرپختونخوا کی نائب صدر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی شازیہ اورنگزیب نے پارٹی عہدے اور رکنیت سے استعفی دے دیا۔

شازیہ اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)ون مین شو ہے، فرد واحد کی ایماء پر چل رہی ہے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ(ن)لیگ کے صوبائی صدر 15 ارب روپے کے فنڈز شانگلہ لے گئے، صوبائی صدر نے پورے صوبے کو یتیم کردیا ہے۔احتجاجاً اپنی بنیادی رکنیت اور عہدے سے مستعفی ہورہی ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close