نواز شریف مجھ سے بھی زیادہ پریشان ہیں، مولانافضل الرحمٰن کھل کر بول پڑے

لاہور(پی این آئی) نواز شریف مجھ سے بھی زیادہ پریشان ہیں، مولانافضل الرحمٰن کھل کر بول پڑے۔۔۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج پر نواز شریف مجھ سے بھی زیادہ پریشان ہیں،تحریک انصاف سے معاملات بنتے ہیں تو اچھی با ت نہ بنے تو ہر پارٹی کا اپنا مؤقف اور رائے ہے۔ ہمارے 9مئی کے ملین مارچ کا 9مئی کے واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، پشاور جلسے کے بعد ملک گیر لائحہ عمل بنائیں گے، (ن) لیگ کو تجویز دی اپوزیشن میں بیٹھیں ا قتدار پی ٹی آئی کو دیدیں، جے یو آئی ہی ملک میں عوام کی قیادت کرے گی اور تبدیلی لائے گی،

عوام کی رائے کی یہی اہمیت ہے تو پھر الیکشن کی کیا ضرورت ہے،کیا ہم اس لیے الیکشن میں خجل خوار ہوتے ہیں کہ یہ لوگ فیصلے کریں گے؟مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی بات درست تسلیم کرلی جائے تو بتائیں آپ نے الیکشن میں دھاندلی کی ہے یا نہیں کی؟ پشین اور 2مئی کو کراچی کے جلسے نے بتادیا کہ عوام کس کو کہتے ہیں، پشاور جلسہ بھی یہی پیغام دے گا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کیا کہتے ہیں، پشاور جلسے کے بعد ملک گیر لائحہ عمل بنائیں گے، ہمارے پاس ہتھیار عوام ہی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے فضا ءاور ماحول کس نے بنایا؟ اسلام آباد میں 2.6 کلومیٹر تک لوگ بیٹھے ہوئے تھے، انہوں نے بہت کوشش کی تھی کہ مجھے عوام سے الگ کیا جائے لیکن ہم ڈٹ گئے، ہمیں یہاں تک کہا گیا کہ سیاسی جماعتیں ہمارے ساتھ کھیل رہی ہیں،

ہمیں کہا گیا آڈیو سنادیتے ہیں ہم نے کہا اس کی ضرورت نہیں ہے، کوئی ہمیں راستے میں چھوڑتا ہے تو یہ ان کا رویہ ہے۔ہم نے شخصی طور پر کسی کی توہین نہیں کی نہ ہی آئندہ ایسا ہوگا ، عوام کی رائے مکمل تبدیل کردینا بہت بڑی دھاندلی ہے، اگر عوام کی رائے کی یہی اہمیت ہے تو پھر الیکشن کی کیا ضرورت ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close