ہم کسی سے معافی نہیں مانگیں گے، تحریک انصاف کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) اسد قیصر کے مطابق تحریک انصاف کسی سے معافی نہیں مانگے گی۔

 

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی، اب ہم کسی سے بات نہیں کریں گے نہ ہم نے اب بات کرنی ہے، عمران خان نے کوئی کمیٹی نہیں بنائی۔ اب ہم تحریک چلائیں گے۔

 

8 فروری 2024 کو تحریک انصاف نے 31 فیصد ووٹ نہیں بلکہ 61 فیصد ووٹ لئے تھے اور وہ بھی فارم 45 کے مطابق۔ اگر تحریک انصاف سے بلے کا نشان نہ چھینا جاتا تو ووٹ کا تناسب 80 فیصد سے زیادہ ہوتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں