مولانا فضل الرحمان کا کراچی جلسے کے بعدکا لائحہ عمل کیا ہوگا؟خود ہی بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی کا جلسہ دنیا نے دیکھ لیا ہے ، پشاور میں بھی بڑا جلسہ کر کے دکھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملتان میں ہم نے بہت بڑااجتماع کیا تھا۔ کشمیرہائی وےاورمیدان بھرےہوئےتھے۔ عوام کو نظراندازنہیں کیاجاسکتا، عوام کی رائے کےساتھ ظلم ہوا ہے۔جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تحریک صرف جلسوں کانام نہیں، ہم نے جلسوں کے ذریعے دنیا کو عوام کی رائے بتائی ہے، جےیوآئی پورےملک میں عوام کولیڈ کرےگی، ہم ہی ہی ملک میں تبدیلی لائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close