پاسپورٹ فیسوں میں بھی بھاری اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)نیا پاسپورٹ بنوانے کے خواہمشند پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر آ گئی ہے کیونکہ فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کی فیس میں بھاری اضافہ کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق 36 صفحات کے5سالہ پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس 12ہزار 500 روپے، 36 صفحات کے10سالہ پاسپورٹ کی فیس 16 ہزار 200 روپے، 72صفحات کے5سالہ پاسپورٹ کی فیس18ہزار500روپے ، 72 صفحات کے 10سالہ مدت کی فیس 25 ہزار 200 روپے ، 100صفحات کےپاسپورٹ کی10سالہ مدت کی فاسٹ ٹریک فیس 32 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close