راولپنڈی(پی این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کوئی ڈھکی چھپی چیز نہیں، یہ کرنے اور کروانے والوں کو سزا دینا پڑے گی لہٰذا جزا و سزا پر یقین رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ 9 مئی کے ملزمان کو قانون و آئین کے مطابق سزا دیں اور جلد سے جلد دیں۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ خطے میں دہشتگردی کے خلاف سب سے اہم کردار پاکستان کا رہا ہے، پاکستان دہشتگردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑےگا، دہشتگردوں کے خلاف ہر ممکن حد تک جائیں گے، دہشتگردی جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین استعمال کرکے ٹی ٹی پی کارروائی کررہی ہے، حالیہ دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان میں ملتے ہیں، پاکستان نے افغانستان کی عبوری حکومت کی ہر سطح پر مدد کی لیکن افغانستان کی عبوری حکومت نے وعدوں پر عملدرآمد تاحال نہیں کیا، ٹھوس شواہد موجود ہیں ٹی ٹی پی کے دہشت گرد افغان سرزمین استعمال کررہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں