گندم اسکینڈل، وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے واضع کر دیا

کراچی(پی این آئی)گندم اسکینڈل، وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے واضع کر دیا۔۔۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گندم اسکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ملے گی۔سکھر میں سینئر وزراء کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ گندم کا مسئلہ پچھلے سال کیوں نہیں ہوا؟ حالات اچھے ہیں یا برے اس پر بحث نہیں کرنا چاہتا۔انہوں نے کہا کہ دسمبر 2023ء کے بعد سے حالات زیادہ خراب ہونا شروع ہوئے، عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی میٹنگ ہی امن و امان پر کی تھی، جو ہتھیار چاہیے تھے فروری میں اس کی اپروول ہوئی۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آپریشن میں پنجاب پولیس کی پوری مدد کی، جس میں ڈاکو بھی مارے گئے، حالات میں بہتری لانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے مقامی لوگوں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ کا حصہ نہیں لیکن ہر معاملہ میں سپورٹ کر رہے ہیں، ملک کی بہتری سب سے پہلے سوچی جائے، 2022ء کے سیلاب کے بعد دوبارہ کھڑے ہونا بہت مشکل تھا، تین ماہ میں فنڈز جمع کیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں