نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی، شاہ محمود قریشی کی بیٹی کا تہلکہ خیز بیان

لاہور(پی این آئی)نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی، شاہ محمود قریشی کی بیٹی کا تہلکہ خیز بیان۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب صدر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے دور میں نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی۔سینئیر صحافی اور اینکر منصور علی خان کے پوڈ کاسٹ کے دوران جب مہر بانو قریشی سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو یقین ہے کہ جسٹس (ر) ثاقب نثار کے دور میں نواز شریف کے ساتھ غلط ہوا؟جس پر مہربانو قریشی نے کہا ’آئی ڈو (ہاں ہے)‘۔اینکر نے کہا کہ لیکن آپ لوگ تو یہ نہیں مان رہے تھے،

آپ کی پارٹی (پی ٹی آئی) نے اس وقت مٹھایاں بانٹی تھیں؟جس پر مہر بانو قریشی بولیں کہ ’میں اپنی ذاتی رائے میں یہ تسلیم کر رہی ہوں، میرے میں اتنی اخلاقی جرات ہے کہ میں یہ کہہ سکوں کہ ہاں دو غلط مل کر ایک صحیح نہیں بنا سکتے، اب یہ ن لیگ کو کوئی سمجھا دے‘۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close