سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا معاملہ ،سپریم کورٹ نے حکومتی اتحاد کوبڑا جھٹکادیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کے حصے کی مخصوص نشستیں باقی جماعتوں کو نہ دینے کے فیصلے سے حکومتی اتحاد کو زبردست جھٹکا لگا ہے ۔

24 نیوز کے مطابق فیصلے سے قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کی دو تہائی اکثریت ختم ہو جائے گی، حکمران اتحا دکے اراکین کی قومی اسمبلی میں تعداد 204 رہ جائے گی ، مسلم لیگ (ن) کی خواتین کی 14اور پیپلز پارٹی کی 4نشستیں کم ہوں گی ، صوبائی اسمبلیوں کی بات کریں تو پنجاب اسمبلی میں 27 ،خیبر پختونخوا اسمبلی میں 25 سندھ میں 2 اراکین کی رکنیت معطل ہو گی ، عدالتی فیصلے کے بعد اٹارنی جنرل اور صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں