صحافی اسد طور کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی اور وی لاگر اسد طور کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت درج مقدمہ خارج کردیا۔

عدالت عالیہ نے اسد طور کی مقدمہ اخراج کی درخواست منظور کرلی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے اسد طور کی درخواست منظور کی۔خیال رہےکہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسد طور کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close