چیئرمین پی اے سی کی نامزدگی, شیر افضل مروت نے پھر تنازعہ کھڑا کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین پی اے سی کی نامزدگی، شیر افضل مروت نے پھر تنازعہ کھڑا کر دیا۔۔۔۔تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلہ پر شیر افضل مروت نے تردید کرتے ہوئے ٹویٹر ایکس پربیان جاری کر دیا۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان کو ان کے فیصلے سے آگاہ کروں گا، خان صاحب نے پی اے سی کے فیصلے کو سیاسی کمیٹی میں ریفر نہیں کیا۔ عمران خان نے نہ ہی اب تک اپنا فیصلہ تبدیل کیا، نہ کمیٹی اجلاس سے آگاہ کیا نہ ایجنڈے میں ایسی کوئی چیز تھی۔

شیر افضل مروت نے ٹویٹ کیا کہ” کل عمران خان سے ملاقات میں اس فراڈ سے آگاہ کروں گا” ۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی جگہ شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) بنانےکا فیصلہ کرلیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close