پارٹی کوہائی جیک نہیں کرنے دوں گا، شیر افضل مروت کھل کر بول پڑے

اسلام آباد(پی این آئی)پارٹی کوہائی جیک نہیں کرنے دوں گا، شیر افضل مروت کھل کر بول پڑے ۔۔۔شیر افضل مروت نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین کے معاملے پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ میں کل عمران خان کو ملاقات کر کے اس فراڈ سے آگاہ کروں گا، پارٹی کو تین افراد کو ہائی جیک نہیں کرنے دوں گا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پی اے سی کے فیصلے کو سیاسی کمیٹی میں ریفر نہیں کیا ہے ، کل عمران خان سے ملاقات میں اس فراڈ سے آگاہ کروں گا،نہ کمیٹی اجلاس سے آگاہ کیا گیا نہ ایجنڈے میں کوئی ایسی چیز تھی،

کل عمران خان کو ان کے فیصلے سے آگاہ کروں گا، تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے ، راجوارہ نہیں ہے ، پی ٹی آئی کو تین افراد کو ہائی جیک نہیں کرنے دوں گا۔یاد رہے کہ کچھ دیر قبل میڈیا میں خبریں آئی تھیں کہ تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کی جگہ شیخ وقاص اکرم کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close