گندم بحران، محسن نقوی پھٹ پڑے

لاہور(پی این آئی)گندم بحران، محسن نقوی پھٹ پڑے۔۔۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نگران دور حکومت کے دوران خریدی گئی گندم کے معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہاہے کہ گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے ، اس معاملے کا پنجاب حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ محسن نقوی کا کہناتھا کہ گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے ، میرا ذاتی خیال ہے کہ وفاقی حکومت کی بدنیتی نہیں تھی ، پنجاب حکومت گندم کسانوں سے خریدتی ہے بیرون ممالک سے نہیں، لوگوں کی خواہش ضرور ہے کہ میرے خلاف انکوائری ہو جائے لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہو گی ، پنجاب حکومت کا گندم کے معاملے سے کوئی تعلق تھا نہ بنتا ہے ، کوٹے کے مطابق ہی گندم خریدی جاتی ہے ،

نئی سائبر باڈی بن رہی ہے تاہم سائبر ونگ بھی اپنا کام کرتا رہے گا، میں نے اپنی ٹیم کے ساتھ انتہائی دیانتداری کے ساتھ کام کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیمانڈ کے مطابق پاسپورٹ آفس کے اوقات کار بڑھائیں گے ، انسداد منشیات کے حوالے سے نئی حکمت عملی بنا رہے ہیں، پولیس دلیری کے ساتھ کچے میں آپریشن کر رہی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ عوام پر بلاوجہ کا بوجھ نہیں ڈال سکتے، 31 کروڑ یونٹس کا ریلیف صارفین کو واپس کیا گیا ہے ، اپریل کے مہینے میں لیسکو میں کوئی اوور بلنگ نہیں ہو گی ، اضافی بل ہر صورت میں واپس کرنے کی ہدایت کی ہے ، ۔ ممنوعہ بور کے لائسنس کسی صورت جاری نہیں کریں گے جبکہ لاہور ایئر پورٹ کی توسیع اگلے چند ہفتوں میں شروع کی جائے گی ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں