سابق وزیر اعظم نے جعلی فارم 47 کی تصدیق کر دی؟

پشاور(پی این آئی)سابق وزیر اعظم نے جعلی فارم 47 کی تصدیق کر دی؟مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سابق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے جعلی فارم 47 پر مہر تصدیق لگا دی۔ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر کے عہدے پر عوام کا مسترد شدہ شخص بٹھا دیا گیا، جعلی فارم 47 سرکار الیکشن میں مسترد افراد کو نواز رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چوروں سے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس لینا اب فرض بن چکا، اپوزیشن اتحاد کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی جعلی سرکار کو زمین بوس کرے گی۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ چچا اور بھتیجی کی جعلی سلطنت کے لیے گہرا گڑھا تیار ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close