وفاقی کابینہ کا حصہ بننےکی خبروں پر پیپلز پارٹی کا ردعمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننےکا فیصلہ نہیں کیا۔

پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ کابینہ کا حصہ بننےکا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فورم پرکیا جاتا ہے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ایک طرف پی ٹی آئی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات چیت کا کہہ رہی ہے دوسری جانب پی ٹی آئی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کی دخل اندازی کی بات کر رہی ہے، پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی باتیں کرکے فوج کو جان بوجھ کر سیاست میں دھکیل رہی ہے۔گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ حلف برداری میں وزیراعلیٰ یا کابینہ کی نمائندگی نہ ہونے پر مجھے کوئی تکلیف نہیں، مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس سمیت کہیں بھی جاسکتاہوں، مولانا فضل الرحمان سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کریں گے، سیاسی جماعتوں کو بالآخر سیاسی جماعتوں سے ہی بات چیت کرنا پڑتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close