پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور (پی این آئی)لاہور اور کراچی میں عوام کی سہولت کے لیے ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں یہ اعلان کیا ہے کہ عوام کی سہولت کے لیے لاہور اور کراچی میں ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔اُنہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ شہریوں کے لیے کسی بھی وقت پاسپورٹ آفس تک رسائی آسان اور ممکن ہو گی۔یاد رہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ ہفتے پاسپورٹ دفتروں کا دورہ کیا تھا اور اس دوران شہریوں کے مسائل کو مدِنظر رکھتے ہوئے لاہور اور کراچی میں ایک پاسپورٹ آفس کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔پی ٹی آئی ممبران کی سربراہی میں تمام اضلاع میں بھی محکموں کے افسران کے ساتھ ماہانہ اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی کے کہنے پر اب تک سیکڑوں پولیس افسران و اہلکاروں کے تبادلے ہوچکے ہیں، اراکین اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کےخلاف جاری آپریشنز کی نگرانی بھی ان کی مرضی سے کرنے پر غورکیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close