عمران خان نہ ڈیل کریں گے نہ ملک سے باہر جائیں گے، دوٹوک اعلان

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک ا نصا ف کے مرکزی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کسی صورت ملک چھوڑ کر نہیں جائینگے،بانی پی ٹی آئی پاکستان کے بہتر مستقبل اور ملکی خوشحالی کیلئے جیل کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں،فارم 47والے نااہل حکمران عوام کی جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں ۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے قائدین و کارکنوں کے خلاف 9 مئی کے واقعات کے بعد جھوٹے مقدمات بناکر انہیں پابند سلاسل کیا گیا ہے لیکن عام انتخابات میں عوام نے بانی پی ٹی آئی کی کال پر لبیک کہتے ہوئے گھروں سے نکل کر پی ٹی آئی امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے صبرو تحمل کی نئی مثال قا ئم کردی ہے کہ وہ ملک کے سا تھ مخلص ہیں ان شا ء اللہ وہ کسی سے ڈیل نہیں کر یں گے اور نہ ہی بیرون ملک جا ئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close