مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

ٹھٹھہ (پی این آئی) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا۔

ٹھٹہ میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس کی تجویز ابھی سامنےنہیں آئی لیکن اس کی امید کی جا سکتی ہے، پی ٹی آئی کے وفود کے ساتھ ملاقاتیں ہوئی ہیں، بامقصد مذاکرات کا ماحول بنتا ہے تو ہم خوش آمدید کہیں گے، 9 مئی کو پشاور میں جے یو آئی کا ملین مارچ ہوگا۔بتایا جارہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ احتجاجی تحریک کیلئے پی ٹی آئی نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کے بعد جے یو آئی ف کے سربراہ کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کے لیے باقاعدہ دعوت دی جائے گی، اس کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ احتجاجی تحریک کے سلسلے میں پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر نے پارٹی ارکان سے اہم مشاورت مکمل کی ہے۔

جس کے بعد سابق سپیکر قومی اسمبلی نے گرینڈ الائنس میں شامل جماعتوں کے سربراہان سے بھی رابطے تیز کر دیئے ہیں، احتجاجی تحریک کے حوالے سے اسد قیصر نے پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت کا عمل مکمل کرلیا ۔اسی حوالے سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ احتجاج سے متعلق ہماری بات چیت چل رہی ہیں، ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے علاوہ سب سے بات چیت کریں گے، اس کے علاوہ ہماری کسی سے مذاکرات سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، ہمارے کسی کے ساتھ کوئی بیک ڈور رابطے نہیں اگر ہوئے تو سب کو بتائیں گے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ میں بولنے کا موقع نہیں دیا جاتا، ہم پُرامن احتجاج کرتے ہیں پھر بھی ہم پر مقدمات درج کیے جاتے ہیں، ہم اپنے حقوق کے لیے نکلتے ہیں پھر بھی ہمیں روکا جارہا ہے، ہم الائنس کے ساتھ احتجاج کرنے جارہے ہیں اور وہ جاری رہے گا، پیپلز پارٹی اور ان کے سیاسی ونگ کے علاوہ سب کے ساتھ اتحاد ہو سکتا ہے، ہمارا احتجاج عدلیہ کی بحالی اور قانون اور آئین کی بالادستی کے لیے ہے، لاہور کے احتجاج میں سلمان اکرم راجہ کا اہم کردار ہوگا، ہم واحد سیاسی جماعت ہیں جس میں سب کو بات کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close