پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوام کو آسانی اور سہولت فراہم کرنے کے لیے پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا، شہریوں کو کسی بھی وقت پاسپورٹ آفس کی سہولیات تک رسائی ممکن ہوگی۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو سرکاری چھٹی کے باعث پورے ملک میں پاسپورٹ آفس بند ہوتے ہیں لیکن وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوام کو آسانی اور سہولت فراہم کرنے کے لیے بڑے شہروں لاہور اور کراچی دونوں میں کم از کم ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کیا ہے ،اس سے شہریوں کے لیے کسی بھی وقت پاسپورٹ آفس کی سہولیات تک رسائی آسان اور ممکن ہو گی۔ واضح رہے بڑے شہروں میںمیگا سنٹر کے نام سے نادرا آفس پہلے بغیر 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close