سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،کئی دہشتگردجہنم واصل

راولپنڈی (پی این آئی)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس میں 6دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی،دوران آپریشن فورسز اور دہشتگردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا،ہلاک ہونے والے دہشتگرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے خلاف ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے سے دہشتگردوں کا خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close