آڈیو لیکس کیس، عدالت نے تین سرکاری اداروں کے سربراہان کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کر دیے

اسلام آباد (پی این آئی)آڈیو لیکس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایف آئی اے اور چیئرمین پی ٹی اے کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کر کے تینوں اداروں پر پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی بی، ایف آئی اے اور پیمرا کی جانب سے جسٹس بابر ستار پر کیس سننے کے اعتراض کی درخواستوں کو بدنیتی قرار دیا اور فیصلے میں لکھا کہ جج کو دباؤ میں لانے کے لیے سکیم کے تحت تینوں اداروں نے درخواست دائر کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ مطمئن کریں کیوں نا تینوں اداروں کے سربراہان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کی جائے؟۔عدالت نے پی ٹی اے ، ایف آئی اے ، آئی بی ، پیمرا کی جج پر اعتراض کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے درخواستیں دائر کرنے پر پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا اور حکم دیا کہ یہ جرمانہ اتھارٹی دینے والا اپنی جیب سے ادا کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں