پی ٹی اے نے لاکھوں موبائل فون سمز بلاک کرنے سے انکار کر دیا، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی ایف بی آر کی تجویز کی مخالفت کر دی۔

پی ٹی اے نے ایف بی آر کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ قانونی طور پر سمیں بندکرنے کے اس حکم پر عمل کرنے کے پابند نہیں اور سم بلاک کرنے کا عمل ہمارے فریم ورک سے مطابقت نہیں رکھتا۔ پی ٹی اے نے خط میں کہا پاکستان میں صرف 27 فیصد خواتین اپنے نام پر نکالی گئی سمیں استعمال کرتی ہیں اور باقی خواتین اور بچے خاندان کے مرد حضرات کے نام پر سمیں استعمال کرتے ہیں۔ پی ٹی اے نے خط میں لکھا موبائل سم بند کرنے سے ای کامرس اور ٹرانزیکشز کا عمل بھی متاثر ہوگا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ایف بی آر کی جانب سے سم بند کرنے کی درخواست کو مسترد کرکے کوئی اور لاحہ عمل پیش کرنے کی تجویز دی ہے۔

یاد رہے کہ ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی موبائل سم بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close