وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے ایک بار پھر طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے علی امین گنڈا پور کی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ہر صورت اگلی تاریخ پر پیش ہوں،آئندہ سماعت 28مئی کو ہوگی۔خیال رہے کہ علی امین گنڈا پور کے وکلا کی جانب سے کمیشن مکمل ہونے تک معاملہ التوا میں رکھے جانے کی درخواست کی گئی تھی،الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی تھی۔یاد رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف آزاد کشمیر کے عام انتخابات 2021 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس زیر سماعت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close