بانی پی ٹی آئی نے 3 لوگوں کو مذاکرات کرنے کا اختیار دیدیا، کون کون شامل؟

راولپنڈی (پی این آئی)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مذاکرات کیلئے 3 لوگوں کو اختیار دے دیا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو مذاکرات کا اختیار دیا ہے، 3 نام ڈیل کےلیے نہیں بات چیت کےلیے تجویز کیے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بات چیت مخالفین سے ہوتی ہے دوستوں سے نہیں، تین جماعتوں کے سوا سب سے بات کریں گے، ڈیل وہ کرتا ہے جسے ملک سے باہر جانا ہوتا ہے، ڈیل جیل سے بچنے کے لیے کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 18 ماہ سے کہہ رہا ہوں بات چیت کے لیے تیار ہوں، سیاست میں ہمیشہ بات چیت ہوتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ توشہ خانہ پر یہ چوتھا کیس کر رہے ہیں جو بھی کیس بنانا ہے ایک بار بنا کر لے آئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close