نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بری خبر سامنے آگئی

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو طیبعت میں ناسازی کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کو کمر اور گردن میں تکلیف کے باعث بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال لایا گیا، جہاں ان کی ریڑھ کی ہڈی اور گردن کا ایم آر آئی ٹیسٹ کیا گیا۔میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان بھی ان کے ہمراہ ہیں ،میاں نواز شریف کو گردن اور کندھے میں درد کی شکایت پر ٹیسٹ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close