اسلام آباد(پی این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خان خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا، نیب جعلی مقدمات بناتا رہا ہے،جب تک نیب ہے ملک نہیں چلے گا، پہلے دن سے کہہ رہا ہوں اگر کوئی الزام ہے تو لائیو سماعت کریں۔ہم نے عدالت جانا ہے اور معاملہ عدالت پر چھوڑیں گے۔
دیکھیں گے کہ پاکستان کی عدلیہ انصاف دے گی یا نہیں؟میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ 10 ایس آئی ایف سی بھی بنالیں لیکن جب تک نیب ہے ملک نہیں چلے گا۔ نیب کی وجہ سے کئی خاندان اذیت کا شکار ہوئے اور کئی لوگوں کی زندگیاں تبا ہو گئیں ان کا جوابدہ کون ہوگا۔موجودہ حکومت نے نیب کو ختم کرنے کا نعرہ لگایا تھادیکھتے ہیں یہ اس پر کب عمل کرتے ہیں۔ اینگرو دنیا کا سستا ترین ٹرمینل ہے اور اس ٹرمینل کو چلتے ہوئے 8 سال ہو گئے ہیں۔ پچیس فیصد گیس ٹرمینل سپلائی کرتے ہیں۔جنہوں نے ناانصافی کی ان کا معاملہ عدالت پر چھوڑتے ہیں۔ میں اور مفتاح اسماعیل کچھ نہیں چاہتے۔ بس ساتھیوں کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کا ازالہ ہونا چاہیے۔
یاد رہے کہ نیب نے چند روز قبل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی نیب ریفرنس واپس لے لیا تھا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جج ناصر جاوید نے شاہد خاقان عباسی اور دیگر کیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی تھیقومی احتساب بیورو (نیب ) کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لینے کی استدعا کی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں