گندم اسکینڈل میں نام لیا تو فارم 47کی کہانی کھول دوں گا، سابق نگران وزیراعظم کی ن لیگ کو دھمکی

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی اور سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے درمیان گندم اسکینڈل پر تلخ کلامی ہوئی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نے ذرائع کےحوالے سے دعویٰ کیا ہے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی گزشتہ رات ایک نجی ہوٹل میں ہوئی اور ایک دوسرے پر الزامات لگائے گئے۔انوارالحق نے حنیف عباسی سے کہا کہ گندم معاملے پر آپ نے ہم پر انگلی اٹھائی ہے کیا گرفتار کرنے آئے ہیں؟ جس پر حنیف عباسی نے کہا کہ میں قسم کھاتا ہوں آپ چور ہو اور گندم اسکینڈل میں پیسےکھائےہیں۔حنیف عباسی نے کہا کہ میں نے پروگرام میں جو بھی گفتگو کی وہ بالکل درست تھی۔ جواب میں انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ فارم 47 پر بات کی تو آپ اور ن لیگ کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملےگی۔گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو برطرف کر دیا۔وزیراعظم نے گندم کی درآمد سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دےدی۔

سیکرٹری کابینہ ڈویژن انکوائری کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔وزیراعظم نے گزشتہ برس گندم کی درآمد پر وزارت قومی غذائی تحفظ سے استفسار کرتے ہوئے پوچھا کہ گزشتہ برس گندم کی اچھی پیداوار کے باوجود درآمد کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close