شیر افضل مروت کے بھائی کو بھی بڑا جھٹکا لگ گیا

پشاور( پی این آئی )سنی اتحاد کونسل کے رہنما شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف خان کو وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

خیبر پختون خواہ حکومت نے شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف خان کو معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ہٹا دیا گیاہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے ۔شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف خان کو عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close