خوفناک بم دھماکہ ،سینئر صحافی سمیت کتنی شہادتیں ہوگئیں؟افسوسناک تفصیلات

خضدار(پی این آئی)بلوچستان کےضلع خضدار میں قومی شاہراہ پر سلطان ابراہیم روڈ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں پریس کلب کے صدرمولانا محمد صدیق مینگل سمیت تین افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کاکہنا ہےکہ دھماکا خضدارچمروک ایریا میں ہوا،جہاں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکےمیں مقامی صحافی اورخضدار پریس کلب کےصدر زندگی کی بازی ہار گئے، دھماکے میں مزید دو زخمی دوران علاج دم توڑ گئے ہیں۔ان کی گاڑی کو میگنٹ بم سےنشانہ بنایاگیا، اس سےقبل بھی مولانا صدیق مینگل پر ایک حملہ ہوچکا تھا،وہ نمازجمعہ پڑھانےکیلیے مسجد جارہے تھے۔،ریسکیو ٹیموں نےزخمی افراد ہو قریبی ہسپتال منتقل کردیا،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close