سرکاری ملازمین کی مراعات میں کمی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)سرکاری ملازمین کی مراعات میں کمی کر دی گئی۔۔۔وفاقی حکومت نے گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کی مراعات میں کمی کی منظوری دی ہے۔ذرائع کے مطابق کسٹمز ملازمین کو دی جانے والی سبسڈی ختم کر دی گئی۔ کسٹمز ملازمین کو دیا جانے والا ہاؤس رینٹ بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کسٹمز ملازمین کو دیا جانے والا میڈیکل الاؤنس بھی ختم کیا جارہا ہے، کسٹمز ملازمین کو کامن پول فنڈ سے مراعات دی جا رہی تھیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کامن پول فنڈ سے سبسڈی اور مراعات ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close