ڈیل یا مذاکرات؟ عمران خان نے واضح کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)ڈیل یا مذاکرات؟ عمران خان نے واضح کردیا۔۔۔ اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصا ف کے بانی عمران خان نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی ڈیل یا مذاکرات کی کوئی بات نہیں چل رہی، مقدمات کا سامنا کروں گا۔ پی ٹی آئی رہنمائوں نے واضح کیا کہ کوئی ڈیل یا مذاکرات نہیں ہورہے مولانا کے ساتھ رابطے میں ہیں ہم تمام جماعتوں کے ساتھ بات کریں گئے،کسانوں کے ساتھ ناروا سلوک پربانی پی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا۔ اسد قیصر نے رؤف حسن ،شبلی فراز و دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل انتظامیہ عدالتی احکامات کے باوجود انتظار کرواتے ہیں،ہم جیل انتظامیہ کے خلاف عدالت میں جائیں گے اسمبلی میں بھی اس بات کو اٹھائینگے۔

مزید کہا کہ کسانوں کے ایشو پر بانی پی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا ہے،ہم لوگ پنجاب کی تنظیم کو متحرک کرنے جارہے ہیں،،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضع کیا کہ کسی بھی ڈیل یا مذاکرات کی کوئی بات نہیں چل رہی، مقدمات کا سامنا کروں گا، ،بانی پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات کا اختیار دیا لیکن ابھی تک اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔عون عباس چودھری کا کہنا تھا کہ جون کا مہینہ پی ٹی آئی کے لیے اہم ہے ، جبکہ کنول شوزب نے کہا کہ چیف جسٹس سے کہتے ہیں ہماری خواتین کے کیسس سنیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں