عام انتخابات،پی ٹی آئی کا مبینہ دھاندلی کیخلاف بڑا مطالبہ سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے الیکشن 2024 میں مبینہ دھاندلی کی انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانےکا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ الیکشن کی شفافیت پر آج ایک نکاتی ایجنڈا رکھنے جا رہے ہیں، 8 فروری سے قبل پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی، آج ہم الیکشن 2024 پر وائٹ پیپرجاری کرنے جا رہے ہیں، ہم نے الیکشن ٹریبونلز میں 158 درخواستیں دائرکی ہیں، ہم بتائیں گے کہ کس طرح الیکشن میں دھاندلی کی گئی۔بیرسٹرگوہر نے دعویٰ کیا کہ ہم قومی اسمبلی کی 180 سیٹیں جیت چکے تھے، فارم 47 سے ہماری سیٹیں دوسروں کو دی گئیں، ہم نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، وہ پٹیشن بھی آج تک نہیں لگ سکی، انتخابی نشان چھین کر ہمیں میدان میں بھیجا گیا، ہم نے بائیکاٹ نہ کیا اور پرامن انداز سے حصہ لیا، فارم 47 بنا کر ہماری فتح کو شکست میں بدلا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close