سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، سیشن جج کے اغوا میں ملوث دہشتگردمارے گئے

راولپنڈی(پی این آئی)سکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ہلاک دہشت گرد کی شناخت دہشت گردوں کےسرغنہ عظمت عرف عظمتی کےنام سے ہوئی ہے۔ہلاک دہشت گردوں میں دہشت گرد سرغنہ کرامت عرف حنظلہ اور دہشت گرد ریحان بھی شامل ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشت گرد جنوبی وزیرستان کےڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کےحالیہ اغوا میں بھی ملوث رہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close