جے یو آئی نے کراچی اور پشاور ملین مارچ کے حوالے سے فیصلہ کر لیا

اوکاڑہ(پی این آئی)جے یو آئی نے کراچی اور پشاور ملین مارچ کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کا آج کراچی اورپھرپشاور ملین مارچ میں پی ٹی آئی سمیت کسی اور جماعت کو حصہ دار نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، گنڈا پور کے تازہ بیان پر بھی نالاں،مولانا فضل الرحمٰن کی قومی اسمبلی میں تقریر کے بعد مشترکہ جدوجہد کا جو تاثر سامنے آیا اسے اس فیصلے نے یکسر زائل کر دیا ۔

مولانا فضل الرحمٰن کو لاہور سے کراچی رخصت کرنے کے بعد جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا امجد خان نے ”جنگ“ کو بتایا کہ ان ملین مارچوں میں جھنڈا بھی جے یوآئی کا اور ڈنڈا بھی جے یو آئی کا ہی ہو گا،حادثاتی وزیر اعلیٰ بننے والے گنڈا پور آگاہ رہیں کہ کے پی کےحلقے کھلنا شروع ہو گئے تو پی ٹی آئی کی موجودہ نشستیں بھی خراب ہو جائیں گی ، اسد قیصرسمیت کسی کا کوئی تازہ رابطہ نہیں ہوا،ان کے بیانات میں تضادات ہیں، یہ لوگ گلے اورپاؤں پڑتے ہیں اور ٹھوڑی کو بھی ہاتھ لگاتے ہیں، پہلے اپنا مؤقف ایک کر یں پھر دوسروں سے بات کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close