پاکستانی طلبا کے لیے خوشخبری، مراکش نے سکالرشپ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی ) نے اعلان کیا ہے کہ مراکشی ایجنسی آف انٹرنیشنل کوآپریشن ( اے ایم سی آئی ) نے پاکستانی طلباء کے لیے اسکالرشپ کے مواقع کھول دیے ہیں۔

بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں ایچ ای سی نے بتایا کہ اے ایم سی آئی پاکستانی طلباء کو تعلیمی سال 2024-25 کے لیے ملک کے سرکاری اداروں میں انڈرگریجویٹ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے سکالر شپس کی پیشکش کر رہا ہے۔اس اسکالرشپ کے لیے اہل درخواست دہندگان کو پاکستانی یا آزاد جموں و کشمیر کا مستقل شہری ہونا چاہیے، دوہری شہریت والے افراد اہل نہیں ہیں۔ایچ ای سی نے تمام ہدایات کو بغور پڑھنے اور بغیر کسی تاخیر کے ایچ ای سی پورٹل پر مکمل آن لائن درخواست جمع کرانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔جو امیدوار درخواست دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ ایچ ای سی پورٹل پر جا سکتے ہیں اور پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 مئی (جمعہ) ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close