اسحاق ڈار کی ڈپٹی وزیراعظم کی تعیناتی چیلنج کر دی گئی

کراچی(پی این آئی)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

اسحاق ڈار کی تعیناتی کے خلاف درخواست طارق منصور ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیلنج کرنے کی درخواست کل سماعت کیے مقرر کی گئی ہے ، درخواست پر سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا۔درخواست میں وفاقی کابینہ ،پرائم منسٹر سیکرٹریٹ ،پرنسپل سیکرٹری ایوان صدر،دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کابینہ ڈویژن کی جانب سے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں