پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ مانگ لیا

اسلام آباد ( پی این آئی) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن عوام کی امانت میں خیانت کرنے پر مستعفی ہوجائے، الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کیلئے اربوں روپے دئیے گئے، لیکن چیف الیکشن کمشنر شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہا۔

انہوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن شفاف کرانے کی ذمہ داری کس کی تھی؟ الیکشن کمیشن کو صاف شفاف انتخابات کروانے کے لیے اربوں روپے دئیے گئے الیکشن کمیشن اور ان کے ممبران کو مستعفی ہونا چاہیے کیونکہ انہوں نے پاکستان کی عوام کی امانت میں خیانت کی ہے، مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے رہیں گے، جس کینسر کی ہم نے پہلے دن سے نشاندہی کی اس کو نکالنے کیلئے درست ریڈیو، کیموتھراپی ہونی چاہئے، دھاندلی کینسر پھیلنے سے ملک میں انتشار پھیلے گا۔عمر ایوب خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن اور کمیشن کے دیگر ممبران فوراً اپنی نشستوں سے استعفیٰ دیں وہ صاف و شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہے ہیں۔ اسی طرح پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا.

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں اپوزیشن لیڈر عمرایوب خان، شبلی فراز ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی، فارم 45 کی بجائے فارم 47 پر نتیجہ دیا گیا، ہماری نشستیں دوسری جماعتوں کو دے دی گئیں، جس کی بنیاد پر پھر ہماری مخصوص نشستیں بھی چھَن گئی، ہم الیکشن میں 180سیٹیں جیتے ہوئے ہیں، دھاندلی کے خلاف ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close