مذاکرات کے معاملے پر کیا پیشرفت ہوئی؟ سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا کو بتا دیا

راولپنڈی(پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا ہےکہ عمران خان نے مذاکرات کا اختیار دیا ہے لیکن ابھی تک اس میں کوئی پیشرفت نہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے وہ مقدمات کا سامنا کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما ؤں نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان نے مذاکرات کا اختیار دیا ہے لیکن ابھی تک اس میں کوئی پیشرفت نہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے وہ مقدمات کا سامنا کریں گے۔شبلی فراز نے کہا کہ ہماری خواتین گزشتہ ایک سال سے جیلوں میں ہیں، متعلقہ اداروں سے گزارش ہے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو واپس کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close