متحدہ عرب امارات میں بارشیں، پی آئی اے کا فضائی آپریشن معطل

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کے باعث فضائی آپریشن معطل کر دیا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے متحدہ عرب امارات کیلئے سفر کرنے والے مسافروں کیلئے سفری ہدایات جاری کر دیں،یو اے ای میں طوفانی بارشوں کے باعث دبئی اور شارجہ کیلئے فضائی آپریشن شدید متاثر ہیں،پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائنز کی فضائی اپریشن تاحکم ثانی معطل رہے گی ۔قومی ایئر لائن کی کچھ پروازوں کو خراب موسم کی وجہ سے تاخیر اور منسوخی کا سامنا ہے،پی آئی اے کو اپنے مسافروں کی زخمت اٹھانے کا بھرپور احساس ہے، صورتحال بحال ہوتے ہی پی آئی اے اپنا فضائی آپریشن کا آغاز کر دے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close