جنرل الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کا وائٹ پیپرجاری،قومی اسمبلی کی کتنی نشستوں پر جیت کا دعویٰ کر دیا؟

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کر دیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی نے 180 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے سیکرٹری جنرل عمر ایوب ، شبلی فراز ، روف حسن ، مہر بانو قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم 180 سیٹیں جیتے ہوئے ہیں ،ہم نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے،پورے پاکستان میں ہماری اب تک 158 پٹیشن دائر ہو چکی ہیں ،آج ہم وائٹ پیپر جاری کرنے جا رہے ہیں 300 صفحات پر مشتمل یہ وائٹ پیپر ہے ۔

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہناتھا کہ جب جنرل الیکشن کا اعلان ہوا تو امیدواروں سے کاغذات چھینے گئے ،ہم سے ہمارا انتخابی نشان چھینا گیا ،ہم نے آزاد حیثیت سے مختلف انتخابی نشانوں کے ذریعے الیکشن لڑا،ہم نے تین کروڑ سے زیادہ ووٹ حاصل کئے،عوام نے ووٹوں کے ذریعے اپنا حق ادا کر دیا ،لیکن ہمارے ووٹ ہارنے والوں کے کھاتے میں ڈال کر انہیں جتوایا گیا۔اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہاکہ جن جن حلقوں کی نشاندہی ہم نے بارہا کی ہیں ،اگلے ہی روز فارم 47 کے ذریعے تبدیلی کی گئی ،پاکستان تحریک انصاف کے ووٹوں کو تبدیل کیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close